English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن کو پانچ سال بعد عراقی تیل کی برآمد بحال ہو گئی

share with us

اردن:05ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اردن کو پانچ سالہ وقفے کے بعد عراقی تیل کی برآمد بحال ہو گئی ہے۔ عراق ماضی میں بھی اس عرب ریاست کو تیل برآمد کرتا تھا۔ تاہم سن 2014 سے لے کر سن 2017 تک شام اور عراق کے وسیع تر علاقوں پر دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں کے قبضے کے بعد یہ سپلائی ناممکن ہو گئی تھی۔ اردن کی خاتون وزیر توانائی ہالہ زواتی نے بتایا کہ عراق سے تیل کی یہ برآمد بدھ چار ستمبر سے بحال ہو گئی ہے۔ عراق نے اردن کو روزانہ دس ہزار بیرل تیل فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، جو اردن کی تیل کی روزانہ ضروریات کا سات فیصد بنتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا