English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک عدالت کا کرد نواز سیاستدان دیمیرتاس کی رہائی کا حکم

share with us


  دیمیریتاس پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کے سربراہ بھی تھے اور دہشتگردی کے حق میں پروپیگنڈا کرتے تھے


انقرہ:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت نے حکم دیا ہے کہ جیل میں قید کرد نواز سیاستدان صلاح الدین دیمیریتاس کو رہا کر دیا جائے تاہم دیمیرتاس کے وکیل نے بتایا ہے کہ اس سیاستدان کو فی الحال اس لیے ابھی جیل میں ہی رہنا ہو گا کیونکہ انہیں ایک دوسرے مقدمے میں سزائے قید سنائی جا چکی ہے۔ یہ ترک سیاستدان 2016 سے تفتیشی حراست میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کے سربراہ بھی تھے اور دہشت گردی کے حق میں پروپیگنڈا کرتے تھے۔ وہ فروری2018 تک ترکی میں اپوزیشن کی کرد نواز سیاسی جماعت ایچ ڈی پی کے سربراہ تھے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا