English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی گروپ کا جنگ سے متعلق انفرادی فیصلہ کرنا لبنان کے مفاد میں نہیں، عرب لیگ

share with us

 عرب لیگ کسی بھی جانب سے جارحیت کی صورت میں لبنان کی ریاست کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتی ہے،بیان 


برلن:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ کے جنرل سکریٹریٹ میں ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط لبنان اور سرائیل کے بیچ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے سے متعلق پیش رفت کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ کسی بھی فریق یا گروپ کا جنگ سے متعلق انفرادی فیصلہ لبنانی ریاست اور عوام کے مفاد میں ہر گز نہ ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احمد ابو الغیط نے باور کرایا کہ عرب لیگ کسی بھی جانب سے جارحیت کی صورت میں لبنان کی ریاست کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی ردود عمل کو قابو میں رکھنے کی ذمے دار ہے، یہ ردود عمل اندرونی انتخابات کی غرض سے امور کو مزید جارحیت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا