English   /   Kannada   /   Nawayathi

خود مختار افغانستان امریکا یا کسی بھی ملک کیلیے خطرہ نہیں ہوگا، زلمے خلیل زاد

share with us

واشنگٹن:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن پرامریکا اور طالبان مذاکرات کا 9واں دورمکمل ہوگیا، مشاورت کے لیے آج کابل روانہ ہو رہا ہوں اور افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ خود مختار افغانستان امریکا یا کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہوگا، معاہدے سے افغانستان میں پرتشدد کاروائیوں میں کمی آئے گی، پائیدار امن اور بات چیت کا دروازہ کھلے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا