English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا تیل بردار جہاز ترکی کی بندرگاہ نہیں جارہا،نئی منزل نامعلوم!

share with us

دبئی:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے تیل بردار جہاز ادریان داریا اوّل نیترکی کی بندرگاہ اسکندرون کی جانب سے رْخ موڑ ریا ہے اور اب وہ کسی نامعلوم منزل کی جانب جارہا ہے۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے جمعہ کو اس آئل ٹینکر کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ اس آئیل ٹینکر کو جبل الطارق میں برطانیہ کی شاہی بحریہ نے جولائی میں یورپی یونین کی شام پر پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں تحویل میں لے لیا تھا۔اس نے یہ کارروائی خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار جہاز کو پکڑنے کے ردعمل میں کی تھی۔جبل الطارق کے ایک جج نے اس کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور اب نئے نام کے ساتھ سفر کررہا ہے۔ پہلے اس کا نام گریس اوّل تھا۔ایرانی حکام کا دو روز قبل کہا تھا کہ اس پر لدے تیل کو کسی نامعلوم خریدار کو فروخت کردیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا