English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم دوستوں کو آگ میں جلتا چھوڑنے والی ایک قوم نہیں ہیں، ترک صدر

share with us

انقرہ :31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی کے سرحد پار آپریشن کا واحد مقصد جمہوریہ ترکی کے حقوق کادفاع کرنا ہے۔

صدر ایردوان نے 30 اگست یوم ظفر و ترک مسلح  افواج کی مناسبت سے "ہیڈ کمانڈر" کی حیثیت سے ایوان صدر میں استقبالیہ دیا۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم PKK   کے خلاف فوجی کاروائی کا مقصد ملکی سلامتی ہے اور "کسی کی سرزمین  کے ایک چپے پر بھی ہماری نظریں نہیں ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ " تاہم ہمارے وطنِ عزیز  پر نگاہیں گاڑنے والوں ، ہماری حاکمیت  کے حقوق کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں  اور ہمارے استقلال و مستقبل کے خلاف خطرات   کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ آج عراق، شام ، مشرقی بحیرہ روم اور خطے میں  ہماری جدوجہد  کا واحد مقصد اولین طور پر جمہوریہ ترکی کے حقوق  کا دفاع کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ دوست و برادر عوام  کا بھی تحفظ کرنا ہے۔"

ترکی کی سرحدوں پر ہونے والی قتل عام کی وارداتوں  کے سامنے خاموشی اختیار  نہ کیے جا سکنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ"ترک ملت، اپنے دوستوں و بھائیوں کے خطرات سے دو چار ہونے کے وقت  خود غرضی  سے کام لینے والی ایک ملت نہیں ہے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا