English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں پل منہدم، دو شہری اور گاڑیاں دریا میں گرنے کی ویڈیو وائرل

share with us

استنبول:28اگست2019(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے شہر صامسون میں ایک چھوٹے پل کا آخری حصہ اچانک ٹوٹ کر گرگیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں اور دو راہگیر دریا میں بہہ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں ایک دریا کے اوپر بنے پل سے ایک بزرگ شخص کو ان کا عزیز پل پار کرا رہا تھا کہ اچانک پل کا آخری حصہ ٹوٹ کر دریا میں گر گیا اور دونوں افراد بھی ملبے کے ساتھ دریا میں جا گرے۔

پل کے آخری حصے کے ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں کھڑی گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں اور پانی میں ڈوب گئیں اور لوگ جمع ہونے لگے جب کہ قریب موجود ایک کتا بھی صورتحال کو بھانپ کر جائے حادثہ پر آگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

 

ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے دو راہگیروں اور گاڑیوں کو نکالا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تمام واقعہ فلم بند ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا