English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اور روس شامی صوبے ادلب میں فوجی کشیدگی میں کمی کے خواہاں

share with us

ادلب :28اگست2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی اور روس شامی صوبے ادلب میں پیدا شدہ فوجی کشیدگی میں کمی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ماسکو میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ انہوں نے باغیوں کے کنٹرول والے صوبے ادلب میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اضافی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایردوآن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہاں ہر حال میں انسانی المیے سے بچنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ ایردوآن اور پوٹن نے گزشتہ برس ستمبر میں شامی حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا