English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی سالگرہ: والد نے کھلونا جہاز کی جگہ غلطی سے 2300ملین کے طیارے خرید لیے 

share with us

 ریا ض:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)والدین بچوں کو  سالگرہ پر کھلونے والا جہاز کا تحفہ دیتے ہیں  لیکن سعودی عرب میں ایک والد نے اپنے بچے کو اصلی جہاز ہی دے ڈالے۔مذکورہ سعودی شہری تیل کی صنعت میں سرمایہ کار ہیں، ان کے بیٹے کو طیاروں کا شوق ہے جو بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہے۔والد نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے ایئربس کی ویب سائٹ پر گئے  مطلوبہ طیارے نظر ا?ئے تو انہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا تاہم کمزور انگریزی کے باعث جب اْن سے طیارے کے ڈیزائن، اندرونی اور بیرونی ساخت وغیرہ کے متعلق سوالات کیے گئے تو وہ کنفیوڑن کا شکار ہوگئے۔والد کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھے کہ اس قدر مفصل سوالات پوچھنے کا مقصد شاید یہ ہوگا کہ وہ بہترین کھلونا بنا کر دیں گے، لیکن جب انہیں 329  ملین یورو کی ادائیگی کا کہا گیا تو انہیں شک ہوا لیکن انہیں لگا کہ شاید اپنی پسند کا کھلونا بنوانے کے اخراجات زیادہ ہوں گے۔والد کو اپنی غلطی کا احساس اْس وقت ہوا جب انہیں ائیر بس کمپنی نے فون کر کے کہا کہ ان کے طیارے ڈیلیوری کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے سعودی شہری سے پائلٹس کے متعلق سوالات کرنا شروع کیے جس پر وہ یہ سمجھے کہ شاید یہ لوگ مذاق کر رہے ہیں۔بالآخر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے ایک طیارہ اپنے لیے جبکہ دوسرا اپنے کزن کے لیے رکھ لیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا