English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے طیارے ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں، ان کا انجام کیا ہو گا اس بارے ہم سوچ رہے ہیں، پینٹاگون

share with us


 


ایس۔400 اور ایف۔35 ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔ ترکی ایک اتحادی ہے،ہمارا اسٹریٹجک  پارٹنر ہے نتیجتا ہم مستقل ڈائیلاگ جاری رکھے ہوئے ہیں: ایلن لورڈ


 پینٹاگون، انقرہ:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے مشیر ایلن لورڈ نے کہا ہے کہ" ترکی ایک اتحادی ہے،  ہمارا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے لہذا ہم ہمیشہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں "۔ایلن لورڈ نے پینٹاگون میں امریکہ کے فوجی بھرتی اور رسد  مراحل کے بارے میں  منعقدہ پریس کانفرنس میں ترکی کے ساتھ درپیش ایف۔35 بحران  سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔انہوں نے کہا  ہیکہ ایف۔35 پروگرام کے دائرہ کار میں ترکی کے پیدا کردہ 900 سے زائد اسپئیر پارٹس  میں سے سب کے سب ابتدا میں امریکہ میں پیدا کئے جائیں گے اور ترکی کی کمپنیاں مارچ 2020 تک پروگرام کے لئے اسپئیر پارٹس کی پیداوار جاری رکھیں گی۔ایلن لورڈ نے کہا کہ ترکی کی زیرِ ملکیت طیارے تاحال لوک ائیر پورٹ پر ہیں اور ان کا انجام کیا ہو گا اس بارے میں ہم مختلف روڈ میپس پر کام کر رہے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا،ایف۔35 پروگرام سے اخراج ترکی کی امریکہ سے دیگر خرید  کو متاثر کرے گا یا نہیں؟ لورڈ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ ایف۔35 کے موضوع اور دیگر موضوعات کو ایک دوسرے سے الگ رکھتے ہیں۔ یہ موضوع کھلے معنوں میں ایس۔400 اور ایف۔35 مسئلہ ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ  ترکی کے پروگرام سے اخراج  کے بعد کیا واپسی کا راستہ ہے یا نہیں؟ پینٹاگون کے مشیر ایلن لورڈ نے کہا ہے کہ"ایس۔400 اور ایف۔35 ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں۔ ترکی ایک اتحادی ہے۔ ہمارا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے۔ نتیجتا ہم مستقل ڈائیلاگ جاری رکھے ہوئے ہیں "۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا