English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی ڈرون حملہ اعلان جنگ ہے، لبنانی صدر

share with us

بیروت:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی صدر میشل عون نے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی ڈرون حملوں کو ’ اعلان جنگ‘ قرار دیا ہے۔ صدر عون نے کہا کہ یہ حملے ملکی خود مختاری کے دفاع کے لیے عسکری رد عمل کا جواز پیش کرتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار ژان کُوبِس سے ملاقات میں دیا۔ اسرائیل نے گزشتہ اختتام ہفتہ پر بیروت میں ایک ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق وہ ایرانی خطرے سے اپنے ملک کا ہر طریقے سے دفاع کریں گے۔ لبنانی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا