English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران جوہری ہھتیاروں کا حصول نہیں چاہتا، روحانی

share with us

تہران:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق وہ بات چیت کے ذریعے تنازعے کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں روحانی نے کہا کہ امریکا کو اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھانا ہو گا۔ ان کے بقول 2015ء کے معاہدے کے تحت اگر ملکی مفادات کی عملی ضمانت نہیں دی گئی تو ایران اپنی جوہری سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ وہ جوہری تنازعے کے خاتمے کے لیے صدر حسن روحانی سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا