English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر ایردوان روس دورے پر

share with us

انقرہ:26اگست2019(فکروخبر/ذرائع) ترک صدر رجب طیب اردوان آج منگل کو روس کے دورے پر روانہ ہو ں گے  جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔  ترک میڈیا کے مطابق  ترک صدر  آج منگل کو روس کے دورے پر ماسکو روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات سمیت شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اردوان کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی شام میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے جبکہ اس سے ترکی کی قومی سلامتی بھی خطرات کا شکار ہے۔کہا جارہا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام کے شمالی حصوں میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوشش کرنا ہے……  
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا