English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیروت میں اسرائیلی ڈرونز سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، سعدالحریری 

share with us


بیروت:26اگست2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیراعظم سعدالحریری نے کہا کہ ڈرونز سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ”اس نئی جارحیت سے علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور یہ کشیدگی کو مزید بڑھاوا دینے کی ایک کوشش ہے۔“قبل ازیں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بیروت میں گرنے والے اسرائیلی ڈرونز نے مختلف اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔ان میں ایک اسرائیلی ڈرون بیروت میں دھماکے سے پھٹ گیا تھا اور اس سے حزب اللہ کے میڈیا سنٹر کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اور اسرائیلی ڈرون حزب اللہ نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس ڈرون حملے۔کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا