English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ترکی، کْرد میئروں کی برطرفی کے بعد ترک فوج کے 5 جنرل مستعفی 

share with us

 انقرہ:26اگست2019(فکروخبر/ذرائع) کْرد میئروں کی برطرفی کے بعد ترک فوج کے 5 جنرلز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی جبکہ ترک وزارت دفاع نے بھی اس حوالے سے چپی سادھ لی ہے۔ غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق   گذشتہ روز یہ خبر اچانک سامنے آئی کہ فوج کے پانچ جرنیلوں نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست ملٹری شوریٰ کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پرعمل درآمد سے انکار کے بعد جاری کیا ہے۔ ان فوجی افسران نے فوجی کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمد سے معذرت کی ہے۔ مستعفی ہونے والوں میں شام میں ادلب میں کے علاقے میں تعینات جنرل احمد آرجان چوبارجی، کردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں سرگرم عمرفاروق بوزدمیر اوررجب بوز دمیر شامل ہیں۔اگست کے اوائل میں فوجی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فوجی افسران کی ترقیابی پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں ان افسران کو ترقی نہیں دی گئی تھی۔سنہ 2016ء کے وسط میں صدر طیب ایردوآن کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا