English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی قبرصی عوام کے مفادات کی پاسداری ہر صورت کی جائے گی:ترک صدرایردوان

share with us

انقرہ :24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں اسد  حکومت  کی فوجی کارروائی کی صورت میں آئندہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا۔

گزشتہ  روزصدر ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

 انہوں نے کہا کہ شام میں ترکی کی سرحد پر اسدی فوج کی کارروائی ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترکی کی حکمران جماعت انصاف وترقی(آق)  پارٹی کے 18 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے اجلاس سےخطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی اپنی جنوبی سرحد پر محفوظ علاقہ  قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 مشرقی بحیرہ روم    کی صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا      ہم  اپنے 4 بحری جہازوں  کے ساتھ  وہاں موجود ہیں جن کی حفاظت پر  ترک بحریہ  اور فضائیہ بھی مامور ہے ۔

ہم وہاں  قدرتی وسائل کی تلاش جاری  اور شمالی  قبرصی ترکوں کے حقوق اور ان کے مفادات کی پاسدار ی    کا عہد بھی  برقرار رکھیں گے ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا