English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں جی۔سیون ممالک کا امتحان

share with us

پیرس :24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)دنیا میں معاشی لحاظ سے سب سے آگے سمجھے جانے والے سات ملکوں کے گروپ 'جی۔سیون‘ کا اجلاس ہفتے کے روز فرانس میں شروع ہو رہا ہے۔ لیکن اجلاس سے پہلے ہی چین۔امریکا تجارتی لڑائی، ایمزان کے جنگلات میں آگ کے معاملے پر برازیل۔فرانس الزام تراشی اور بریگزٹ پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تنازعے نے سربراہی اجلاس کا ماحول کچھ کشیدہ کر دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اربوں ڈالر کی نئی محصولات یا ڈیوٹی لگانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ لڑائی اب باقی ملکوں پر اثر انداز ہو رہی ہے اور خدشہ ہے کہ اس صورتحال سے عالمی معیشت کساد بازاری کی طرف جا سکتی ہے۔

جی۔سیون ملکوں میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ یہ سات ممالک مل کر دنیا کی چالیس فیصد مجموعی قومی پيداوار کے ذمہ دار ہیں۔

اس تنظیم کے اہم مقاصد میں انسانی حقوق، جمہوریت، خوشحالی اور پائیدار ترقی کا فروغ شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں جی۔سیون ممالک کی توجہ کا خاص مرکز توانائی پالیسی، ماحولیات کا چیلنج، ایچ آئی وی ایڈز اور سکیورٹی جیسے معاملات رہے ہیں۔

یہ تنظیم دو ہزار چودہ تک جی۔ایٹ کہلاتی تھی لیکن پھر سابقہ يوکرائنی علاقے کريميا پر روس کے قبضے کے بعد، روس کی رکنیت معطل کر دی گئی جس کے بعد سے یہ عالمی تنظیم جی۔سیون بن گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں جی۔سیون ممالک کو  چاہیے کہ روس کو اب واپس تنظیم کا رکن بنائیں۔

چین بھی اس تنظیم کا حصہ نہیں۔ گو کہ چین کا شمار دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں ہوتا ہے لیکن آبادی کے حساب سے دیکھا جائے تو اس کی دولت کم آبادی والے ترقی یافتہ ملکوں سے پیچھے ہو جاتی ہے۔ لیکن چونکہ چین نے خود کو عالمی سطح پر ایک بڑے اہم کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے اس لیے وہ دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ ساتھ جی۔ٹوئنٹی ممالک کا اہم رکن ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا