English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں راکٹ انجن کی تیاری کے دوران دھماکا، 5 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

share with us

ماسکو:10 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) روسی بحریہ کی میزائل اور راکٹ بنانے کی تجربہ گاہ میں انجن کی تیاری کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس بحریہ کے آرکٹک نیول رینج میں راکٹ کے انجن کی تیاری کے دوران زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

روس کی میزائل و راکٹ بنانے والی ریاستی جوہری کمپنی روساٹوم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت انجینیئرنگ اور ٹیکنیکل ٹیم کے اہلکار ’ آئسو ٹوپ پاور سورس‘ پر کام کر رہے تھے اور صورت حال اب قابو میں ہے، خطرے کی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جن زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے انہوں نے نیوکلیئر اور کیمیکل مواد سے بچاؤ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور میڈیا کو بھی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔

ادھر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد تابکاری مواد کا اخراج شروع ہوگیا تھا، فضا میں تابکار کی بو پھیل گئی تھی جس پر مقامی آبادی کا آئیوڈین کی خریداری کے لیے میڈیکل اسٹور میں ہجوم لگ گیا تھا تاہم تابکاری اخراج 40 منٹ بعد نارمل ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا