English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر مسئلے پر مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے ہنگامی اجلاس

share with us

جدہ:07 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )کشمیر کا خصوصی درجہ اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد مسلم ممالک کی سب سے بڑی تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی ) نے ہنگامی اجلاس طلب کیاہے ۔ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں ، آرٹیکل 370 کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں کئے گئے اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے، منگل کوبھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت متعین کرنے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جدہ میں او آئی سی کنٹکٹ گروپ برائے کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، آذربائجان، ترکی اور دیگر ممبر ممالک کے مندوبین ،نمائندگان نے شرکت کی، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا