English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتہا پسند یہودی تنظیموں کی آج اتوار کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:21جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یہودی آباد کاروں کی انتہا پسند تنظیموں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار 'اتحاد تنظیمات ہیکل' کی طرف سے یہودی آباد کاروں سے آج اتوار کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اپیل کی گئی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو یہودی آباد کاروں کی نمائندہ شدت پسند مذہبی تنظیموں نے آباد کاروں پرزور دیا کہ وہ 'جولائی کے روزہ' کے موقع پرمزعومہ ہیکل سلیمانی کی جگہ'جبل ہیکل' پرجمع ہوں اور وہاں پر اجتماعی طورپر مذہبی رسومات ادا کریں۔خیال رہے کہ یہودی آبادکار اور ان کی انتہا پسند تنظیمیں مسجد اقصیٰ کو جبل ہیکل کی اصطلاح سے پکارتے ہیں۔ یہودی آباد کار 17 سے اکیس جولائی کے درمیان روزے رکھتے ہیں اور اس دوران وہ مسجد اقصیٰ میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل ایک ایسیوقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب قبلہ اول کی بے حرمتی روز کا معمول بنا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر گھنٹوں مقدس مقام کی بیحرمتی کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا