English   /   Kannada   /   Nawayathi

برٹش ایئر ویز کی قاہرہ کیلئے پروازیں سات دن   کیلئے معطل 

share with us


لندن:21جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز نے قاہرہ کے لئے اپنی پروازیں سات دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان  کر دیا ہے۔   ویب سائٹ کے ذریعے کیئے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاط کے طور پر کیا گیا، اس سلسلے میں کوئی دیگر اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شہریوں کے لئے ’ٹریول ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے شہریوں سے شمالی سینا ئی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی وجہ سے وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر میں دہشت گرد حملے کے خدشات ہیں جس میں شمالی سیناء انتہائی حساس ہے اور پورے ملک میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ برقرار ہے۔یاد رہے کہ 2018 میں تقریبا چار لاکھ 15 ہزار برطانوی شہریوں نے مصر کا سفر کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا