English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے،  روس 

share with us


ہمارے شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان  جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا  چایئے، چیئرمین خارجہ کمیٹی  


ماسکو:20جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)روس کے ایوان بالا کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین کوسٹیٹکن کوساچیووف نے کہا ہے کہ روس اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ضبط ٹینکر پر سوار روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ ایران کی طرف سے ضبط کئے گئے ٹینکر سے متعلق کمپنی نے ایران میں روسی سفارت خانے کو اطلاع دی ہے۔کوساچیو وف نے ہفتے کو کہا کہ ”ہمیں ایران کے ساتھ موجودہ مؤثر مواصلاتی ذرائع کی مدد سے جلد سے جلد اس معلومات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، اگر اس کی معلومات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو روس کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران ہمارے شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ہمارے شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا  چایئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا