English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن اور قطر کے درمیان 2 برس بعد مکمل سفارتی تعلقات بحال 

share with us

عمان:20جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اردن اور قطر نے 2 برس کی سرد مہری کے بعد نئے سفیر نامزد کردیے ہیں۔اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے اردنی دفتر خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوزی کو قطر میں ملک کا سفیر نامزدکردیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق قطر نے شیخ سعود بن ناصر بن جاسم آل ثانی کو اردن میں اپنا سفیر متعین کر دیا۔دو برس قبل اردن نے قطر میں سفارتی درجہ کم کر دیا تھا۔اردن نے یہ فیصلہ قطر کے خلاف سعودی عرب، امارات،بحرین اور مصر کے اقتصادی بائیکاٹ کے تناظر میں کیا تھا۔اردن نے 7جون 2017ء  کو قطر سے اپنا سفیر بلالیا تھا۔اس وقت اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات محمد المومنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ قطر کے ساتھ چاروں عرب ممالک کے بحران کے اسباب کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا