English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی اقتصادی صورت حال انتہائی بدتر ہے، اقوام متحدہ 

share with us

اقوام متحد:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے غزہ کا ظالمانہ محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کی اقتصادی صورتحال غیر معمولی حد تک ابتر ہو جانے کی بابت خبردار کیا  ہے۔اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے امدادی ادارے انروا کے آپریشنل ڈائریکٹر میتھیس شمالی نے غزہ کے باشندوں کی سماجی اور اقتصادی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی مراکز جن کی تعداد 20 سے زائد ہے، غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے سماجی اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں۔میتھیس شمالی نے کہا کہ غزہ کی اقتصادی اور سماجی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے اور اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں بے روزگاری کی شرح 52 فیصد سے زیادہ اور غربت کی شرح بھی 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا نے 2018ء  سے انروا کے لئے اپنی مالی حمایت بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اس ادارے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا