English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ اور میکرون کے درمیان بات چیت 

share with us


ایران کی یورینیم کی افزدگی کو حد سے بڑھانے پر تبادلہ خیال 


واشنگٹن:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے یورینیم کی افزودگی کو حد سے بڑھانے کے ایران کے فیصلہ کے پس منظر میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ایران کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری معائدے کی مشترکہ کارروائی لائحہ عمل کے تحت ایران کی افزدوہ یورینیم کی حد بڑھانے کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیاامانو نے ایران کے تین سو کلوگرام کی افزدوہ یورینیم کی حد کو پارنے کی تصدیق کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا