English   /   Kannada   /   Nawayathi

قدرت کا کرشمہ، جون جولائی کی گرمی میں میکسیکو میں شدید برف باری

share with us


 اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار،200 گھروں اور 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا،بلدیہ 


گواڈا لہارا۔:02جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہرگواڈا لہارا میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ھالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے۔ سچ یہ ہے کہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ دیکھنے والا ہرشخص حیران ہے آج موسم کو کیا ہوگیا ہے۔ گرمی کیموسم میں?برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ شمالی میکسیکو کے علاقوں کو حالیہ ایام میں نسبتا زیادہ گرم قرار دیا گیا تھا جہاں?درجہ حرارت 31 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گیا۔سردیوں کے موسم میں میکسیکو میں برف باری معمول کی بات ہے مگر گرمی کیموسم میں جتنی برف باری پڑی ہے وہ حیران کن ہے۔شدید برف باری کے بعد شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانیمیں مصرف ہے تاکہ ٹریفک بحال کی جا سکے۔ شہری دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا