English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی طیاروں کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر حملے، کم سن بچے سمیت 4 شہری جاں بحق

share with us

دمشق/حمص:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)شام کے شہروں دمشق اور حمص میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 4 شہری جاں بحق اور پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے 21 اراکین زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں 4 شہری ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، فضائی حملے دمشق اور حمص میں ایران کی فوجی تنصیبات پر کیے گئے تھے، جواب میں شامی فورسز نے بھی اسرائیلی طیاروں پر میزائل داغے۔

شام میں انسانی حقوق کے برطانوی مبصر نے میڈیا کو بتایا کہ حمص میں ایران کے ایک ریسرچ سینٹر اور ایک ملٹری ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں مبینہ طور پر حزب اللہ کے اراکین تعینات تھے جب کہ دمشق میں پاسداران انقلاب کے ملٹری بیس پر حملہ کیا گیا۔

برطانوی مبصر کا مزید کہنا تھا کہ بمباری میں زخمی ہونے والوں میں پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے اراکین شامل ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں دمشق کے شہری شامل ہیں جو ایرانی تنصیبات کے نزدیک رہائش پذیر تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا