English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی کبھی مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

share with us


 ایران کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیاں امریکی حکام کی مایوسی اور تشویش کی مظہر ہیں،محمد ابراہیم رضائی


تہران:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی کبھی مذاکرات کے لییقابلِ اعتبار نہیں رہے ہیں اور نہ وہ مستقبل میں کبھی ایسے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  یہ بات ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور جوہری کمیٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیاں امریکی حکام کی مایوسی اور تشویش کی مظہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا اپنی بین الاقوامی شہرت کھو چکا ہے اور امریکی حکومت کے حکام بھی اپنی قدر کھو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ایران کے خلاف تدبیریں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔ایران کے رپبرِ اعلیٰ اور دوسرے  عہدے داروں کے خلاف امریکا کی حالیہ پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ان کی مایوسی اور بے چینی کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں اور ان کے تمام اقدامات اور الفاظ ایک دوسرے سے باہم متصادم ہیں۔امریکا نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دوسرے عہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔علی خامنہ ای نے 20 جون کو جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے تہران میں ملاقات کے موقع پر اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا اور امریکا کے اقدامات کو مایوسی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ جاپانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں ایرانی رہبرِ اعلیٰ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک پیغام پہنچایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا