English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

share with us


دو انجنوں والا چھوٹا طیارہ ائیرپورٹ سے اڑان بھر نے کے دوران ہی قریبی ہینگر پر گر گیا،امریکی حکام 


ٹیکساس:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا، طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھاکہ عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا