English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلقات بہتر بنانے کیلئے پیوٹن سالسبری کے مجرموں کوحوالے کریں،تھریسامے

share with us

لندن:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم تھریسا مینے جاپان میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کیا ہے کہ روس برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سالسبری میں روسی ایجنٹوں کی جانب سے زہر دئے جانے میں ملوث 2 ملزموں کو برطانیہ کے حوالے کر دے تاکہ ان کے قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔ نووی چوک اعصابی مادے کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا وہ صدر پیوٹن سے کہیں گی کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ تھریسا مے نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ برطانیہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کو تیار ہے بشرطیکہ روس بین الاقوامی سیکورٹی کے منافی سرگرمیاں روک دینے کا وعدہ کرے۔ روس کے صدر پیوٹن پر دوسرے ملکوں کے انتخابات میں مداخلت کرنے، یوکرائن کے علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے جنھوں نے ایک مسافر جیٹ طیارہ مار گرایا تھا، اس کے علاوہ صدر پیوٹن پر شام کے صدر بشار الاسد کا جن پر خود اپنے عوام کے خلاف کیمیاوی اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے تحفظ کرنے اور ان کی امداد کا بھی الزام ہے۔ گزشتہ روز منعقد ہونے والا جی 20 سربراہ اجلاس گزشتہ سال مارچ میں سالسبری حملے کے واقعے کے بعد پہلا اجلاس ہے جس میں تمام بڑی طاقتوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ تھریسا مے نے کہا کہ میں اس حملے کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے اختیار کردہ موقف کی وضاحت کر دینا چاہتی ہوں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے، ہمارے لئے روس کے ساتھ ایک مختلف طرح کے تعلقات قائم کرنا ممکن ہے لیکن روس کو ایسی سرگرمیاں ترک کرنا پڑیں گی جس سے ہماری اجتماعی سلامتی اور بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا