English   /   Kannada   /   Nawayathi

سکاٹ لینڈیارڈ کی غیرقانونی نظربند 153 افراد کولاکھوں پونڈ ہرجانیکی ادائیگی

share with us

لندن:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)سکاٹ لینڈ یارڈ نے غیر قانونی طورپر نظربند کئے جانے والے ایکٹیوسٹس کو ہرجانے کی مد میں جو ادائیگیاں کی ہیں ان کی مالیت لاکھوں پونڈ تک پہنچ گئی ہے۔ ان افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر بند رکھا گیا تھا جب وہ انگلش ڈیفنس لیگ (ای ڈی ایل) کے خلاف مارچ کر رہے تھے۔ کمپینرز کا کہنا ہے کہ ان افراد کو گرفتا ر کر کے 14گھنٹے تک بند رکھا گیا تھا۔ ستمبر 2013میں وہ وائٹ چیپل ایسٹ لندن میں انگلش ڈیفنس لیگ کے خلاف مارچ کر رہے تھے۔ ای ڈی ایل ایسٹ لندن میں مسجد کی جانب مارچ کرنا چاہتی تھی اور ای ڈی ایل کے بانی ٹومی رابنسن اس کی قیادت کر رہے تھے، وہ ای ڈی ایل کے 300کارکنوں کے ساتھ پبلک لا آرڈر کے تحت پکڑے گئے تھے۔ ای ڈی ایل اور اس کے مخالف گروپس میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے دو اینٹی فاشسٹس کمپینرز کے گروپ کو گھیر کر گرفتار کر لیا تھا۔ ان افراد نے ایکشن لینے کا کہا تھا تاہم پولیس نے اتفاق کیا کہ وہ غیرقانوی طور پرو گرفتار کئے جانے والے 153 افراد کو ہرجانہ ادا کرے گی۔ عدالت سے باہر سیٹلمنٹ کیا گیا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے ساتھ تحقیر آمیز سلوک کیا اور ٹوائلٹ استعمال کرنے، فوڈ اور پانی کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ ابھی مزید 28کیسز حل نہیں ہوئے ہیں۔ دستاویز سے معلومہوا ہے کہ اینٹی فاشسٹس کمپینرز کی جاسوسی کیلئے مبینہ طور پر دو انڈر کور آفیسرز مقرر کئے گئے تھے اور ان کو بھی مظاہرین کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا تاکہ وہ آسانی سے غائب ہو سکیں تاہم سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاکہ پولیس اس کی تصدیق یا تردید نہیں کرے گی کہ انڈر کور آفیسرز تعینات کئے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا