English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے درمیان گرما گرمی

share with us


ٹرمپ غیرآئینی صدر ہیں:کارٹر، جمی کارٹر ٹھکرائے ہوئے صدر ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ 


ٹوکیو:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے موجودہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو'غیرآئینی' قرار دیا جس پر صدر ٹرمپ نے سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے جمی کارٹر کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا صدر قرار دیا۔جاپان میں 'جی ٹوئنٹی' اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ان کودیکھو' وہ (جمی کارٹر(ایک خوش گوار انسان تھے مگران کی صدارت ایک مصیبت تھی'۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمی کارٹر ڈیموکریٹس ہیں اور ڈیموکریٹس ہی کے وفادار ہیں۔ یہ ان کے لیے بحث کا مثالی پوائنٹ ہے'۔اس کے بعد سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'مْجھے یقین ہے کہ جس حقیقت کو سب مانتے ہیں آپ بھی اس کا ادراک رکھتے  میں روس کی وجہ صدر نہیں بنا اورنہ ہی میری کامیابی میں کسی اور شخص کا ہاتھ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ  2016ء  کے انتخابات میں اس لیے کامیابی حاصل کیونکہ میں نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن سے زیادہ محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں جمی کارٹر کے حوالے سے بہت مایوس ہوا۔ ان کی جماعت نے اْنہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمی کارٹر کو اس کی اپنی جماعت نے ٹھکرا دیا۔ میں جانتا ہوں کے سب یہی کہتے تھے کہ جمی کارٹر اچھا صدر ثابت نہیں ہوا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا