English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی ویانا اجلاس کے بعد یورینیم افزودگی کی مجاز حد سے تجاوز کرنے کی دھمکی

share with us


 جوہری معاہدے پردستخط کر نیوالے یورپی ملکوں نے ایران کو کچھ نہیں دیا،ایران یورینیم کی افزدوگی کی مجاز حد سے تجاوز کرنے پر مجبور ہے،ایرانی مندوب


 ویانا:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ویانا میں یورپی ملکوں کیساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد تہران 'یورینیم'کی افزودگی کی مجاز مقدار میں اضافہ کردے گا۔  غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اگر ایران امریکی پابندیوں کے خلاف یورپی یونین سے اپنے مطالبات منوانے میں ناکام رہتا ہے تو تہران کے پاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتیہوئے یورینیم کی افزدوگی بڑھانے کیسوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ایرانی مندوب نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سنہ 2015ء  کو طے پائے جوہری معاہدے پردستخط کرنے والے یورپی ملکوں نے ایران کو کچھ نہیں دیا۔ ایران یورینیم کی افزدوگی کی مجاز حد سے تجاوز کرنے پر مجبور ہے۔  ویانا اجلاس میں ایران کے منصفانہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔ اس لیے ایران یورینیم کی افزدوگی کی مقدار 300 کلو گرام سے بڑھانے پرمجبور ہے۔ ہفتے کو 7 یورپی ملکوں آسٹریا، بیلجیم، فن لینڈ، ہالینڈ، سلوینیا، اسپین اور سویڈن نے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ ان ملکوں نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتیکو برقرار رکھنے اور اس کی تمام شرائط پر عمل درآمد پر زور دیا۔یورپی ممالک نے اعتراف کیا کہ ایران کیساتھ طے پائے معاہدیکے معاشی پہلوؤں عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔ یورپی ملکوں کا کہناہے کہ وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ یورپی یونین خارجہ امور کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ آئینی حدود میں تجارت کے لییاقدامات کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا