English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرکٹ اسٹیڈیم بنا جنگ کا میدان ، افغانستان ٹیم کی ہار پر ہنگامہ

share with us


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  پاکستانی کھلاڑیوں کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست قبول کر لی

 
لندن:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ورلڈ کپ میں پاک ٹیم کیساتھ کم سیکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔افغانستان کیخلاف میچ کے بعد کچھ افغان شائقین کے غصیلے انداز میں میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے‘جس پر سیکیورٹی حکام نے صورتحال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت ڈریسنگ پہنچایا۔میدان کے اندر اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کو آگاہ کیا‘جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کیساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق  میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کیساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی‘جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کیساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے 12افغانی تماشائیوں کو حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔ افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی‘جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا