English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی افریقی ملکوں کی تنظیم ای سی او ڈبلیو اے ایس کے رہنماء مشترکہ کرنسی ایکو کے قیام پر متفق

share with us

اابوجا:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی افریقی ملکوں کی تنظیم ”اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس“(ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے رہنماؤں نے مشترکہ کرنسی ایکو (ای سی او) کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔اس بات کا اعلان رکن ملکوں کے سربراہوں نے گزشتہ روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجاء  میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔15 رکنی تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کا کہنا تھا کہ اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹس کی مشترکہ کرنسی کا نام ایکو (ای سی او) ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مغربی افریقی ملکوں کے لیے مشترکہ کرنسی کا خیال تیس سال قبل پیش کیا گیا تھا جس پر اب عمل ہونے جارہا ہے، اس سے خطے میں تجارتی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کرنسی آئندہ سال تک معرض وجود میں آجائیگی جسے رفتہ رفتہ تمام رکن ممالک استعمال کرنا شروع کردیں گے، تاہم انھیں پہلے اس کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔اس کرنسی کی بنیاد لچکدار شرح تبادلہ پر ہوگی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا