English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ میں گرمی کی شدید لہر سے متعدد افراد ہلاک

share with us

فرانس:29جون2019(فکروخبر/ذرائع) فرانس سے اسپین تک یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور تاریخی حوالوں سے عین اسی ماہ میں بلند درجہ حرارت کے کئی نئے ریکارڈ بھی بنے ہیں۔

گرمی کی اس شدید لہر کو ماہرینِ موسمیات نے غیرمعمولی قرار دیا ہے جس میں صرف فرانس میں ہی درجہ حرارت 45.1 درجے سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی فرانس کے علاقے ولے وائل میں بلند درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جو پہلے 44.1 درجے سینٹی گریڈ تھا اور اب 45.1 نوٹ کیا گیا ہے۔

فرانس کے مجاز اداروں نے چار علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کا مشورہ  دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ریکارڈ کارپینٹرا شہر میں بنا ہے جہاں درجہ حرارت 44 درجے تک جاپہنچا، ملک کی جنوب میں ریڈ الرٹ اور بقیہ فرانس میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

گرمی کی یہ لہر جرمنی ، پولینڈ، اسپین اور چیک ری پبلک میں بھی جاری ہے اور یہاں بھی گرمی کے نئے ریکارڈ بنے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا