English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمین حج کو جان بچانے والی معلومات سے محروم نہ کیاجائے

share with us


لندن:29جون2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی عازمین حج وعمرہ کو سے متعلق رہنمائی کرنے والی تنظیم ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج (عازمین) یوکے نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ عازمین حج کو جان بچانے والی معلومات سے محروم نہ کیاجائے۔ تنظیم کی پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایشن کے ماہرین صحت نے اس بات پر تشویش کااظہارکیاہے کہ بڑی تعداد میں عازمین حج خاص طورپر پسماندہ اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسی کمیونٹیز جن تک رسائی مشکل ہوتی ہے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج صحت اور تحفظ سے متعلق معاملات سے آگہی کے بغیر ہی سفر کررہے ہیں، کیونکہ انھیں جان بچانے سے متعلق اہم معلومات وار احتیاطی اقدامات کی معلومات سے محروم رکھا گیا ہےبرطانوی عازمین دنیا بھر کے لاکھوں عازمین کے ساتھ میل ملاپ اور ان کے ساتھ طویل رفاقت اور محدود جگہ کی وجہ سے چھوت کے امراض جس میں چھینکنا، کھانسنا،متاثرہ افراد کے برتنوں کے استعمال سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں کیونکہ اس سے بلغم اور تھوک وغیرہ سے ایک دوسرے کو لگ جانے والے جان لیوا امراض کے پھیلنے کاخطرہ ہوتاہے۔ماضی میں فریضہ حج ادا کرکے برطانیہ واپس آنے والے 20 عازمین حج دوران حج گردن توڑ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سیجاں بحق ہوگئے تھے۔حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیل جانے کی وجہ سے پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے متعداد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک باپ بیٹا شامل ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد برطانیہ واپس آئے تھے۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسی کمیونٹیز جن تک رسائی مشکل ہوتی ہے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی بڑی اکثریت معمر،بیمار معذوروں یا زبان نہ جاننے یا کمپیوٹر استعمال کرنا نہ جاننےکی وجہ سے محکمہ صحت کے حکام سیویب سائٹ پر رسائی سے بھی محروم ہوتے ہیں۔اس طرح یہ لوگ جان بچانے کی اہم معلومات اور رہنمائی سے محروم رہ جاتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز میں یہ واضح کیاگیا ہے کہ عازمین کے اصل وطن سے تعلق رکھنے والے صحت حکام عازمین حج کو چھوت والے امراض سے متعلق معلومات،امراض کی علامات، ان کے ایک دوسرے کو لگنے،اس کی پیچیدگیوں اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔ عازمین کی برطانیہ واپسی پرآگہی نہ صرف یہ عازمین کے تحفظ کیلئے بہت ضروری ہے بلکہ یہ ہلاکت خیز پھیلنے والے امراض کے پھیلاؤ کے خطرات کی روک تھام کیلئے بہت ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا