:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

کرائسٹ چرچ :14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے رمضان میں مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کرائسٹ چرچ میں حملے کا شکار ہونے والی مساجد کا دورہ کیا اور کہا مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردحملوں کا نشانہ بننے والی النوراورلن ووڈ مساجد کا دورہ کیا اور پھول رکھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھی۔
انتونیوگوٹریس کا کہنا تھا محبت کا پیغام لے کرمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آیا ہوں، مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے اس سے اقوام متحدہ کا کہنا تھا سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبيا، تعصب اور نسل پرستی کے جذبات میں اضافہ ہورہا ہے، ہ مذہبی تعصب کے بڑھاوے کو کم کرنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کے بجائے محبت بانٹنی ہے۔
خیال رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کےہمراہ کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کا دورہ کیا تھا اور سانحہ کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا تھا نیوزی لینڈ نے ثابت کردیا کہ نفرت کی جنگ کو محبت سے جیتا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفیدفام دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 افراد کو شہید کردیاتھا، شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی تھی۔
واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا، بعدازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |