English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ۔ ادلیب کی شہری آبادیوں پر حملوں کا خاتمہ کیا جائے

share with us

نیویارک:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام ِ متحدہ  نے شامی علاقے ادلیب  پر فضائی حملوں کا خاتمہ کیے جانے کی اپیل کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان  حق نے یومیہ پریس بریفنگ میں  علاقے میں فضائی حدود کا کنٹرول  کس کے ہاتھ میں ہونے سے آگاہ ہونے کی وضاحت کرتے  ہوئے  نام دیے بغیر ان حملوں کا سدِ باب کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

فضائی حملوں میں 18 اسپتالوں اور ڈسپنسریوں  کو بھی نقصان  پہنچنے اور 17 اسکولوں کے متاثر ہونے کی اطلاع دینے والے فرحان حق  نے اس بات پر  زور دیا ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے  کو ہدف نہ بنایا جائے اور طرفین عالمی قوانین کا احترام کریں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ماہ ِ اپریل کے آخیر سے ابتک شام کے شمال مغربی علاقوں میں کم ازکم ڈیڑھ سو افراد ہلاک یا پھر زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 80 ہزارنقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں،  جن کی اکثریت کُھلے آسمان تلے انتہائی معدوم امکانات کے ساتھ زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا