English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی خلیجی ممالک میں موجودگی ’خطرہ‘ نہیں ’ہدف‘ ہے، ایرانی کمانڈر

share with us

تہران:14مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی افواج کی خلیجی ملک میں موجودگی ہمارے لیے دھمکی یا خطرہ نہیں بلکہ ہمارا ہدف ہے جسے ہم آسانی سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی بحری بیڑے اور جیٹ فائٹر بی-52 طیاروں کی موجودگی ایران کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ہدف ہے جسے ہم آسانی سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے اپنے جیٹ فائٹرز طیارے بی-52 قطر میں اپنے فوجی کیمپ منتقل کیے اور طیارے بردار ایک بحری بیڑا بھی قطر کے لیے روانہ کیا ہے۔ امریکا نے یہ اقدامات ایران کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی بعض شقوں سے دستبرادی کے بعد اُٹھائے۔

ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ سے خلیجی ممالک میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے نزدیک متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ پر دو تیل بردار سعودی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا، تاہم حملہ آوروں کا معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ایران کئی بار آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا