English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے ڈرون طیاروں کے ذریعے لیبیا کی فوج پر بم باری

share with us


 لیبیا کی قومی فوج طرابلس میں ملیشیاں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی، میجر جنرل  احمد المسماری


 طرابلس۔13مئی(یو این این)لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں داعش تنظیم کی نقل و حرکت سامنے آئی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ملیشیاں نے لیبیا کی فوج پر بم باری کے لیے ترکی کے ڈرون طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت وفاق کے زیر انتظام ملیشیاں کے کئی لڑاکا طیاروں کے گرائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔المسماری نے زور دے کر کہا کہ لیبیا کی قومی فوج طرابلس میں ملیشیاں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کئی ملیشیائیں اپنے ٹھکانوں پر بم باری کے بعد روپوش ہو گئی ہیں۔فوجی ترجمان نے بتایا کہ داعش تنظیم نے حملوں کی کئی کارروائیاں کیں تاہم تمام کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں اور ان کا اختتام دہشت گرد عناصر کا صحرائی علاقے میں تعاقب پر ہوا۔ فوج نے داعش تنظیم کو ساحلوں سے دور کر بھگا دیا ہے۔ اب اس کے عناصر صحرائی علاقے میں شہریوں کے خلاف رہزنی کی کارروائیوں کے لیے کوشاں ہیں۔المسماری نے بتایا کہ لیبیا کی قومی فوج ملک کے جنوب مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کی باقیات سے پاک کرنے کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ان علاقوں میں دہشت گرد عناصر لیبیا کی فوج کے دبا کے باعث چاڈ کی اراضی کے اندر متحرک ہو رہے ہیں۔ترجمان نے باور کرایا کہ لیبیا کی قومی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جن میں وفاق کی حکومت کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا