English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر نے ہمیشہ مشکل وقت میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیا: اسماعل ھنیہ

share with us

غزہ :12مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےقطر کی حکومت کی طرف سے غزہ اورغرب  اردن کے فلسطینیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نےامیر قطرالیشخ تمیم بن حمد آل ثانی سےٹیلیفون بات چیت کی۔انہوں‌نے  قطر کی طرف سے غزہ کے محصوین اورغرب اردن کے فلسطینیوں کے لیےنقد رقم کی امداد کا اعلان پرامیر قطرکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حماس جماعت اورپوری فلسطینی قوم کی طرف سے قطر کاخصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔ قطر نے فلسطینیوں کی امداد کا اعلان کرکے قضیہ فلسطین کے حوالے سے حقیقی عرب موقف کا ثبوت پیش کیا ہے۔ حماس قطر کی طرف سے امداد کی فراہمی کے اعلان اور فلسطینیوں کے ساتھ تعاون تعاون کے جذبے کو سراہتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے مزید کہا کہ  وہ جماعت کی قیادت اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امداد کے اعلان پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قطر کی حکومت نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر امیر قطر نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں‌نے  حالیہ ایام میں اسرائیل کی طرف سےغزہ کی پٹی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔
خیال رہےکہ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی بھائیوں کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے 30 کروڑ کی رقم فلسطینی اتھارٹی کے صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔ 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے ذریعے فلسطینیوں میں تقسیم کی جائے گی جبکہ قطر ماہ صیام کے موقع پر بجلی میں مدد فراہم کرنے اور دیگر ضروریات میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا