English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسد قوتوں کو آستانہ سلسلے پرکار بند رہنے کے لیے کوشش صرف کی جائیں،ترک وزیر دفاع

share with us

ادلیب :12مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے اطلاع دی ہے کہ یہ شام میں انتظامیہ عناصر کےادلیب  کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سلسلہ آستانہ کے دائرہ کار میں تعین کردہ ادلیب کی سرحدوں تک فوری طور پر پیچھے ہٹنے کے فیصلے پرعمل درآمد کے لئے روس سے کہیں زیادہ موثر اور پر عزم اقدامات اٹھانے کی توقع رکھتا ہے۔

 وزیر دفاع خلوصی عقارنے سرحدی دستوں کے معائنے اور جائزے کے دائرہ کار میں دورہ کردہ سیرین یول میں  ایک اجلاس کی صدارت کی۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر، بری افواج کے کمانڈر جنرل امید دُندار، سیکنڈ آرمی کے قائم مقام چیف لیفٹننٹ جنرل  سینان یایلیٰ،  سرحدی قوتوں کے کمانڈرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شامل ہونے والے اجلاس میں ادلیب کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد بیانات دینے والے وزیرعقار  کا کہنا ہے کہ شامی کے عناصر کے جنوبی علاقوں میں  اضافہ ہونے والے حملوں اور چھیڑخانی کا مشاہدہ ہوا ہے  جو کہ6 مئی سے بری کاروائی کی ماہیت اختیار کر چکا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد انتظامیہ آستانہ مطابقت کے برخلاف جنوبی عدلیب علاقوں کے کنٹرول کےحدود دربعہ کو وسعت دینے کی کوششوں میں ہے۔ جو کہ شہریوں کے نقصانات کا باعث بن رہا ہے اور علاقائی عوام  کی روزمرہ زندگی کو اجیرن بنا رہا ہے۔  علاوہ ازیں یہ حملے  چیک پوسٹوں کو بھی خطرات  میں ڈال رہے ہیں  اور سلسلہ آستانہ میں طے پانے والے معاہدوں کے دائرہ کار میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں صرف کرنے والے ترکی کے لیےعلاقے میں کاروائی کرنے کے لیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔

 علاقے میں فائر بندی کے قیام اور اس پر عملدرآمد کے لیے ہر سطح پر کوشش کرنے کا ذکر کرنے والے عقار نے بتایا کہ اس  دائرہ کارمیں اسد قوتوں کو ادلیب میں  حملوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سلسلہ آستانہ میں وضع کردہ ادلیب کی سرحدوں تک فی الفور  انخلاء کرنے  اور آئندہ کے دور میں معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہونے کے لئے ہم روس سے موثر اقدامات اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں،  ترکی روس کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کی روشنی میں  علاقے میں مقیم معصوم عوام کی سلامتی اور امن و آشتی کے لئے اپنی ذمہ داریوں کے شعور کے ساتھ ہر ممکنہ جدوجہد جاری رکھے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا