English   /   Kannada   /   Nawayathi

گزشتہ دو ماہ میں دنیا بھر میں دہشت گردحملوں نے ہمیں سخت دھچکہ پہنچایا ہے:صدر ایردوان

share with us

ترک :12مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی کی تمام تر کوششوں  کے باوجود دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف دوہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والا  موقف دنیا بھر میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے چاروں گوشوں میں پیش آنے والے دہشت گردحملوں نے  ہمیں سخت دھچکہ پہنچایا ہے،  بلندی کی طرف  مائل عدم رواداری،  انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی نے دنیا بھر میں اپنا  گھناونا چہرہ دکھایا ہے۔ خاص کر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں رونما ہونے والے حملوں نے دہشت گردی اور نفرت کے جذبات کے کس حد تک پہنچنے کا واضح طور پر مظاہرہ ہوا ہے۔  

 ترکی کے طویل عرصے سے دہشت گردی کے کرب میں مبتلا ہونے، اس کے خلاف جدو جہد میں وسیع پیمانے  کے تجربات کے حامل ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے جناب ایردوآن نے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کی  جانب سے 15 مارچ کو اسلام وفوبیا کے خلاف تعاون یوم کے طور پر قبول کرنےکی اپیل کر  رکھی ہے اور تمام تم ممالک سے اس کی حمایت کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 صدر ترکی نے بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمPKK/وائے پی جی کو یورپ کے چاروں گوشوں میں بڑی مراعات دی جاتی ہیں۔ دوسری جانب دہشت گرد تنظیم فیتو کا سرغنہ اور اس کے کارندے امریکہ میں کوٹھیوں میں عیاشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی ممالک نے پناہ گزین کے حوالے سے تمام تر بوجھ ہمارے سر پر ڈال رکھا ہے، بتدریج بڑھنے والی نسل پرستی، تفریق بازی۔ اسلام مخالف کاروائیوں کے خلاف اگر طاقت ور ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو یہ خطرہ بڑھتا چلا جائے گا۔   غیر حق بجانب برتاو، مفروضات، تفریق بازی۔  عدم روادای  اور نفرت آمیز رویے  سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مسلمان ہی ہیں۔ اسلام مخالف نظریات کا خاتمہ کرنے کے لئے اولین طور پر مندرجہ بالا عوامل کی حمایت کرنے والوں اس کا حساب پوچھنا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا