English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فورسز نےنہتے فلسطینی کو ہلاک کر دیا، فلسطینی حکام

share with us

غزہ:21مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی کنارے کے گورنر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک غیر مسلح فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔ کامل حامد کے مطابق جمعرات کی شب اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار کے ڈرائیور کو گولی مارتے ہوئے زخمی کر دیا تھا۔ اس کے پیچھے آنے والی کار میں موجود ایک فلسطینی شخص نے متاثرہ شخص کی مدد کرنے کی کوشش کی اور اسے بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بیت اللحم کے قریب واقع ایک فوجی پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے ایک فوجی گاڑی پر پتھر پھینکے جانے کے بعد فائرنگ کی۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی مارے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا