English   /   Kannada   /   Nawayathi

الاباما میں طوفان سے ہلاکتوں پر شاہ سلمان کا ٹرمپ کو تعزیتی پیغام

share with us


ہم اس المیے کے موقع پر امریکی عوام کے غم میں شریک ہیں، خادم حرمین شریفین


ریاض:06مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کیے گئے ایک برقی پیغام میں امریکا کی مشرقی ریاست الاباما میں طوفانی آندھی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے واسطے تعزیت کی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس المیے کے موقع پر امریکی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ ہم ممالکت سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے اس آفت میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور امریکی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا