English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی وزیرخارجہ کی دو طرفہ تعاون پر شاہ سلمان سے بات چیت،پوتین کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا

share with us

ریاض:06مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)روس کے وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے گذشتہ روز دارالحکومت الریاض کے یمامہ شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سیرگی لاوروف نے شاہ سلمان کو صدر ولادی میر پوتین کا نیک تمناؤں پرمبنی پیغام پہنچایا۔روسی وزیرخارجہ اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر،خادم الحرمین الشریفین کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم، مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقا کے لیے روسی مندوب اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف، سعودی عرب میں روس کے سفیر سیرگی کوزلوف،روسی وزیرخارجہ کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا الیکذنڈر کنشاک اور دیگرعہدیدار شریک تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا