English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

share with us

ڈھاکا:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ایک سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ سیف الاسلام کو عدالتی حکم کے مطابق تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔ سیف الاسلام نے 2012ء میں سعودی قونصل خانے میں کام کرنے والے 45 سالہ خلف العلی کو ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں گولیاں ماری تھیں۔ پولیس کے مطابق مجرم ایک راہزن گروہ کا سربراہ تھا اور اس نے سفارت کار کو لوٹنے کے دوران نشانہ بنایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا