English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کی لاش کو آگ کی بھٹی میں ڈال کر جلا گیا ِ الجزیرہ

share with us


رپورٹ سیکیورٹی حکام، سیاست دانوں اور خاشقجی کے ترک دوستوں کے حوالے سے موصول ہوئی،قطری میڈیا


انقرہ:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ میں بھٹی میں جلانے کا انکشاف ہوا ہے۔قطری میڈیا کے مطابق ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق یہ بات سامنے آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک حکام کو یہ معلوم ہوا ہے کہ سعودی قونصل جنرل کے گھر میں موجود بھٹی میں جلائے جانے والے پلاسٹک کے تھیلوں میں ممکنہ طور پر جمال خاشقجی کے جسم کے اعضا تھے، جو انہیں قتل کرنے کے بعد یہاں منتقل کیے گئے تھے۔اس حوالے سے قطری ٹی وی نے سعودی قونصل جنرل کے گھر میں موجود بھٹی کی تعمیر کرنے والے مزدور کا انٹرویو کیا، یہ بھٹی ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ کی حرارت پیدا کرنے کے لیے کافی ہے جس میں دھات کو بھی پگھلایا جاسکتا ہے۔ترک حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی قونصل جنرل کے گھر پر باربی کیو کیا گیا جس کے لیے بڑے پیمانے پر گوشت کا آرڈر بھی کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے جسم کے ٹکڑوں کو جلانے کے لیے تین دن لگے۔ترک تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جب سعودی قونصل خانے کی دیوار پر موجود نئے رنگ کو اتارا گیا تو اس کے اندر جمال خاشقجی کے خون کے نشان بھی دیکھے گئے تھے اور دیواروں کو یقینی طور پر خاشقجی کے قتل کے بعد ہی رنگ کیا گیا ۔واضح رہے کہ قطری ٹی وی کا کہنا تھا کہ ان کی یہ رپورٹ سیکیورٹی حکام، سیاست دانوں اور جمال خاشقجی کے کچھ ترک دوستوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک انٹیلی جنس چیف حکان فدان وہ پہلے ترک عہدیدار تھے جنہوں نے سعودی عرب سے جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رابطہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا