English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ سے مذاکرات جاری،کوئی معاہدہ نہیں ہوا،طالبان

share with us


زیرِ بحث معاملات انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے ہیں اس لیے مذاکرات کو بہت دیکھ بھال کے آگے بڑھایا جا رہا ہے،بیان


کابل:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ ان کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تاہم تاحال فریقین کے درمیان کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے اس بارے میں کی جانے والی تمام پیشنگوئیاں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیرِ بحث معاملات انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے ہیں اس لیے مذاکرات کو بہت دیکھ بھال کے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ جنوری میں ہونے والی بات چیت میں افغانستان سے قابض طاقتوں کے انخلا اور اس ملک کو دوبارہ استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاقِ رائے ہوا تھا اور مذاکرات کے اس دور میں ان دونوں معاملات کی نوعیت اور تفاصیل پر بات ہو رہی ہے۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ تاحال فریقین کے درمیان کسی معاہدے کی دستاویز یا معاہدے پر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں کی جانے والی تمام پیشنگوئیاں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا